ججز کو اثرو رسوخ لینے کی بجائے قانون پر چلنا چاہئے: جسٹس اطہر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ کے جسٹس اطہر من اﷲ نے فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ضلعی عدلیہ کے ججز سے خطاب کرتے کہا ہے کہ ججز کو مکمل آزاد ہونا چاہئے۔ ججز کو واضح ہونا چاہئے کہ وہ کسی کے ماتحت نہیں ہیں۔ ججز کو کسی کا اثرو رسوخ لینے کی بجائے قانون پر چلنا چاہئے۔ صرف آزاد خیال جج ہی شفاف ٹرائل یقینی بنا سکتا ہے۔ آزاد ججز ہی عدلیہ پر عوام کے اعتماد کا باعث بن سکتے ہیں۔ ججز کی تربیت ہی ایسی ہونی چاہئے کہ وہ خود کو آزاد خیال تصور کریں۔ ججز کو انفرادی اور ادارہ جاتی سطح پر آزاد ہونا چاہئے۔ آزاد خیال ججز کے بغیر آزاد عدلیہ کا تصور ناممکن ہے۔ ججز امام ابو حنیفہ کے دیئے گئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کریں۔ میرے لئے جج کے سپریم جوڈیشل کونسل کے ضابطہ اخلاق سے زیادہ امام ابو حنیفہ کا ضابطہ اخلاق اہم ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...