لاہور (نوائے وقت رپورٹ) لاہور میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی آزاد کشمیر کے طالب علم نے مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ کے معاملے پر پاکستان میں تعینات جرمن سفیر کے خطاب کے دوران احتجاج کیا۔ طالب علم علی حسن نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے دوران جرمنی میں فلسطین کے حق کیلئے احتجاج میں گرفتاریوں کے خلاف سوال کیا۔ طالب علم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں یہ سفیر انسانی حقوق پر تقاریر کرتے ہیں اور اپنے ممالک میں انسانی حقوق کی پامالی کرتے ہیں۔ احتجاج کے دوران دیگر طالب علموں نے بھی کانفرنس ہال میں نعرے لگائے۔