چیف جسٹس کی سربراہی میں  بنچ نے  5دن میں 46کیسز نمٹا دئیے

کراچی (آئی این پی ) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں زیر سماعت کیسز میں اہم پیش رفت ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے۔ نمٹائے گئے کیسز میں سے بیشتر 15 سال سے سپریم کورٹ میں زیر التوا تھے۔ 22 تا 26 اپریل 49 کیسز سپریم کورٹ رجسٹری میں سماعت کے لیے مقرر تھے۔ یہ کیسز سول، کریمنل ،کنٹریکٹ پر ملازمین کی بھرتیوں اور زمینوں سے متعلق تھے۔ چیف جسٹس نے عمارتوں کے باہر، شاہراہوں اور فٹ پاتھ سے تجاوزات کے خاتمے کا بھی حکم دیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...