کئی وارداتیں‘ڈاکو شہریوں سے لاکھوں روپے‘ قیمتی سامان لیکر فرار

لاہور(نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ)شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ ڈاکوؤں نے ڈیفنس میں ساجد اور اس کی فیملی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ساڑھے 5 لاکھ ‘ زیورات ‘ موبائل فون،نصیر آباد میں جواد سے3 لاکھ‘زیورات‘ موبائل فون،گرین ٹاؤن میں عاصم سے 2لاکھ‘ موبائل فون،لیاقت آباد میںشوکت سے ڈھائی لاکھ ‘موبائل فون،راوی روڈمیں وقاص سے 2 لاکھ 40 ہزار‘ موبائل،کاہنہ میں غفار سے ایک لاکھ ‘ موبائل فون،شالیمار میں ذوالفقار سے 12ہزار ‘ موبائل فون،باٹا پور میں صادق سے14 ہزار ‘موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے۔ چوروں نے جنوبی چھاؤنی،ماڈل ٹاؤن،ہنجروال‘ جوہر ٹاؤن سے 4 کاریں جبکہ سندر،مانگا منڈی، گڑھی شاہو، شفیق آباد، غالب مارکیٹ،سبزہ زار اور فیکٹری ایریا سے 7 موٹرسائیکلیں چوری کرلیں۔ لاہور کے علاقے مصری شاہ میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے سب انسپکٹر کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق سب انسپکٹر ارشد پر گھر کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر دی۔ مقتول ڈیوٹی سے واپس گھر آ رہا تھا۔ باغبانپورہ انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...