امیر خسروؒ کے عرس پر بھارت جانے والے 70 پاکستانی زائرین ہوٹل میں نظربند

لاہور (خصوصی نامہ نگار) بھارتی حکومت نے حضرت امیر خسرو رحمتہ اللہ علیہ کے عرس پر بھارت جانے والے پاکستانی زائرین کو ہوٹل میں نظربند کر دیا ہے۔ تمام 70پاکستانی زائرین اسلام آباد میں بھارتی سفارتخانے سے باقاعدہ ویزا جاری ہونے کے بعد اور تمام تر ایس او پیز کے مطابق نئی دہلی پہنچے تھے۔ ان زائرین کو کھانا پینا فراہم کرنے سے بھی ہوٹل انتظامیہ کو روک دیا ہے۔ زائرین اِس وقت بے یار و مددگار پاکستانی ہائی کمشن کی مداخلت کے منتظر ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت سے آنے والے ہندو و سکھ یاتریوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے پاکستان پہنچنے پر نہ صرف پرجوش خوش آمدید کہا جاتا ہے بلکہ ان کے قیام و طعام، سکیورٹی، ٹرانسپورٹ سمیت ہر ضرورت کا ذمہ پاکستانی حکومت اٹھاتی ہے، یہی نہیں یاتریوں کو پاکستان میں قیام کے دوران وی وی آئی پی پروٹوکول فراہم کیا جاتا ہے جبکہ حالیہ میں بھارت نے اپنا سیکولر ازم کا بھانڈا خود ہی پھو ڑ دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن