حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) سندھ ہائیکورٹ نے این اے 207 سے آصفہ بھٹو کی بلامقابلہ کامیابی کے خلاف درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے آصفہ بھٹو کے خلاف الزامات کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ درخواست گزار نے آصفہ بھٹو کی بلامقابلہ کامیابی کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔ درخواست گزار کی جانب سے عائد کئے گئے الزامات ایک بار پھر بے بنیاد ثابت ہوئے۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزار کے وکیل تسلی بخش جواب فراہم کرنے میں ناکام رہے۔ آئینی درخواست میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔ آصفہ بھٹو کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا اس لئے درخواست مسترد کی جاتی ہے۔