85لاکھ 80ہزارروپے  مالیت کے چیک ڈس آنر 

اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)85لاکھ 80ہزارروپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہو گئے،تھانہ ہمک کو حب بی بی نے بتایا کہ چوہدری بلال فیض نے پراپرٹی کے سلسلے میں 10لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنرہو گیاتھانہ رمنا کو محمد انور نے بتایا کہ غلام مرتضی وغیرہ نے پراپرٹی کے سلسلے میں 23لاکھ80ہزار روپے کے چیک دیئے جو ڈس آنر ہو گئے، تھانہ کورال کو محمد عرفان نے بتایا کہ شاہد جنجوعہ نے نوکری دلوانے کے بہانے 6لاکھ روپے لئے واپسی مانگے تو چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا،تھانہ لوہی بھیر کو حمزہ گل زرین عباسی نے بتایا کہ صدام نے لین دین کے سلسلے میں 50لاکھ روپے کا چیک دیا جو ڈس آنر ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن