دیہی اراضی سینٹرز کی تعدا میں اضافہ کیا جائے،ایس ایم بی آر 

Apr 28, 2024

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت روالپنڈی ڈویژن کے ریونیو معاملات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں راولپنڈی ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور اے ڈی سی آرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایس ایم بی آر نبیل جاوید کو متعلقہ حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ راولپنڈی ڈویژن میں دیہی مرکز مال کی تعداد 736 ہے جن میں سے ضلع راولپنڈی میں دیہی مرکز مال کی تعداد 230 ہے۔ ڈویژن بھر میں پٹواری سنٹرز کی تعداد 550 ہے۔ راولپنڈی ڈویژن میں خسرہ ریونیو اسٹیٹ کی تعداد 29 لاکھ 81 ہزار 3 سو ایک ہے۔ اجلاس میں دیگر ریونیو معاملات کے حوالے سے بھی غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے کہا کہ دیہی اراضی سینٹر کی تعدا میں اضافہ کیا جائے۔ ماڈل اراضی سینٹر قائم کر کے انکا دائرہ کار وسیع کیا جائے گا۔ عوام کو ریوینو معاملالات کے حوالے سے آسانی پیدا کی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ جمع بندی کا سارا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے۔ اس سال کے آخر تک تمام جمع بندیوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے۔ اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزیدخبریں