راولپنڈی(جنرل رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے بھائی کو قتل کرنے والے مجرم کو عمر قید اور 5لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی، مجرم افتخار علی نے جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے اپنے بھائی اظہر کو قتل کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ مقتول کے خالہ زاد بھائی کی مدعیت میں سال 2022تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھا،صدر بیرونی پولیس نے مجرم کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا۔
بھائی کو قتل کرنے والے مجرم کو عمر قید اور 5لاکھ روپے ہرجانہ افتخار علی نے جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کر کے بھائی اظہر کو قتل کر دیا تھا
Apr 28, 2024