راولپنڈی(جنرل رپورٹر)اورفن کئیر پروگرام الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام دوروزہ ٹریننگ ورکشاپ کاانعقاد مرکزی الخدمت کیمپ آفس کانفرنس ہال راولپنڈی میں ہوا، مہمان خصوصی مرکزی سیکرٹری جنرل سیدوقاص جعفری نے کہاکہ پاکستان میں 46لاکھ سے زائدیتیم بچے ہماری توجہ کے منتظرہیں الخدمت فائونڈیشن اہل خیرکے تعاون سے28ہزاریتیم بچوں کی کفالت پر 2ارب 50کروڑ روپے سالانہ خر چ کررہی ہے۔ٹریننگ سیشن کے انعقاد کامقصدٹیم کی استعداد کوبڑھاناہے۔ڈائریکٹرالخدمت اورفن کئیرپرو گرام ائیرمارشل(ر)فاروق حبیب، پروگرام منیجر محمدعلی حیات،میڈیاریلیشنز آفیسر انعام الحق اعوان اختتامی سیشن میں شریک تھے۔