کلر سیداں (نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے مہنگے داموں پیاز فروخت کرنے پر کلر سیداں میں علی کیش اینڈ کیری کو دس ہزار روپے جرمانہ کر دیا جبکہ چوآ خالصہ میں سر بمہر غیر قانونی پٹرول ایجنسی کو بیس ہزار روپے جرمانہ عائد کر کے ایجنسی ڈی سیل کر دی ہے۔جسںکہ ایم او ریگولیشن نے شاہ باغ،چو کپنڈوری اور کلر سیداں میں مختلف دوکانوں اور تندوروں پر اچانک چھاپے مارے اور کم وزن روٹی اور نان فروخت کرنے پر جی ہوٹل،شیر شاہ ہوٹل،بابا پیر شاہ غازی ہوٹل،سائیں ظفر ہوٹل سمیت مقررہ وزن سے کم روٹی اور نان فروخت کرنے جبکہ آٹا مہنگے داموں فروخت کرنے پر حماد کیشن اینڈ کیری،امتیاز کریانہ سٹور،چوہدری ثاقب کریانہ سٹور،زاہد کریانہ سٹور کو مجموعی طور پر 80ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔اسپیشل پرائس مجسٹریٹ ڈاکٹر تانیہ صفدر نے مقررہ وزن سے کم فروخت کرنے پر نان شاپ اور ہوٹل کو پانچ پانچ ہزار روپے جرمانہ کر دیا ہے۔