فتح جنگ (نامہ نگار)دو سال قبل اپ گریڈ ہونے والے ایلیمنٹری سکول چاساں والی ڈھیری میں تاحا ل کمرے بن سکے اور نہ ہی عملہ تعینات ہوسکاسکول کی تعمیر کو فوری مکمل کرکے عملہ تعینات کیا جائے تاکہ بچے تعلیم سے مستعفید ہوسکیں ان خیالات کا اظہار سابق وائس چیئرمین بلدیہ فتح جنگ ملک بلال عباس نے کیا انہوں نے کہا کہ ہزاروں کی آبادی کیلئے قائم واحد پرائمری سکول جوکہ بچوں بچیوں کا مشترکہ سکول ہے اور اسکے پاس قیمتی رقبہ بھی موجود ہے کو 2022 میں اپ گریڈ کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا مگر اسکے بعد نہ تو اضافی کمرے بنائے گئے اور نہ ہی عملہ تعینات کیا گیا صاف پای مہیا کرنے کیلئے بور لگایا گیا مگر اس پر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ نہ لگا یا جا سکا ایک کمرہ بھی ادھورا بنا کر لاکھوں روپے ضائع کردئیے گئے اب وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز شر یف نے اقتدار سنبھالتے ہی سکولوں کی اپ گریڈ یشن کا اعلان کیا ہے تو ہم ان سے اپیل کرتے ہیں کہ چاساں والی ڈھیری کی بڑی آبادی کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے ایلیمنٹری سکول چاسا ں والی ڈھیری کو گرلز ہائی سکول کا درجہ دیا جائے اور جلداز جلد عمارت کی تعمیر مکمل کرکے ٹیچنگ سٹاف تعینات کیاجائے اور اور نئے تعلیمی سال سے بچیوں کو داخلہ دے کر ہزاروں کی آبادی کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کیا جائے۔
ایلیمنٹری سکول چاساں والی ڈھیری میں تاحال کمرے بن سکے نہ ہی عملہ تعینات ہوا
Apr 28, 2024