فتح جنگ(نامہ نگار)پنجاب پولیس کے فرض شناص اور عوام دوست آفیسر ایس ایچ او حاجی گلفراز خان کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ملنے پر عوامی حلقوں کی جانب سے مبارکبار۔ سابق چیئرمین عامر لیاقت خان جھنگ ،ملک آ صف نواز بھلوٹ،سردارظہیر خان صدکال،سابق چیئرمین سید زاہد حسین شاہ باہتر،سابق وائس چیئرمین ڈاکٹر زبیر یوسف خان ،گلیال کی سیاسی وسماجی شخصیت محتاب خان گلیال ،صحافیوں ملک سعادت ،ملک ارشد گلیال ،طارق محمود قادری ،نعیم یعقوب اعوان باہتر ،عدیل افضل خان ،ملک رفاقت اعوان ،سردار گوفی خان ،ملک ارشد اعوان قطبال،عمر حسن اور ملک محمد خان پاگھ نے حاجی گلفراز خان کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارکباد دی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اِظہار کیااور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ جس طرح انہوں نے بطور سب انسپکٹر عوام کی خدمت کی ہے انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے کے بعد بھی اس عمل کو جاری رکھیں گے عوام کو انصاف کی بلا تفریق فراہمی، جرائم پر کنٹرول، امن وامان کو برقرار رکھنا شریف شہر یو ں کو تھانہ میں ان کے جائز مقام دینا ان کی پا لیسیو ں کاحصہ رہا ہے امید کرتے ہیں کہ بطور پو لیس انسپکٹر اپنے عہدے کی ساکھ کو ماضی کی روایات بحال رکھیں گے جس سے محکمہ پولیس اور عوام دونوں میں پہلے کی طرح یکساں مقبول رہیں گے۔