ماڈرن انسٹیوٹ آف ہائیرایجوکیشن حضرو کاشاندارافتتاح افتتاحی تقریب 

 حضرو (نمائندہ نوائے وقت)ماڈرن انسٹیوٹ آف ہائیرایجوکیشن حضرو کاشاندارافتتاح افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجزاٹک پروفیسرڈاکٹرارشدخان اور نعیم اشرف کنوینئر FPCCI. Punjab Regional Committee on Education  تھے۔ دیگر مہمانوں میں سہیل احمد چیئرمین راولپنڈی چیمبر آف سمال انڈسٹریز۔صدرایپسمااٹک قاضی آ صف مسعودڈاکٹرصابرحسین سنیئروائس پریذ یڈ نٹ ایپسماراولپنڈی ڈویژن۔غلام عباس  صد را یپسماتحصیل اٹک چوہدری ظہور احمد ایپسمافوکل پرسن ٹو سی ای او ایجوکیشن اٹک۔میراعظم خان اسسٹنٹ پروفیسرایف جی کالج اٹک۔الطاف حسین سنیئرہیڈ ماسٹرجی بی ایچ ایس نمبر2حضرو۔توقیراحمدخالق ڈائریکٹرہوپ کالج کامرہ۔ہمایوں خٹک ڈائریکٹرپنجاب سپرئیرکالج ٹیکسلا۔ماسٹرخان محمدریٹائرڈ پرنسپل سمیت دیگر شریک تھے ماڈرن انسٹیوٹ آف ہائیرایجوکیشن حضروکے سی ای اومحمدآیازخان نے اپنے خطاب میں انسٹیوٹ کی تعلیمی پلان پرخصوصی روشنی ڈالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ گومل یونیورسٹی کی تعلیم دوردرازاضلاع میں جاناپڑتاتھامحمدآیازخان کی تحصیل حضروکے عوام کوگومل یونیورسٹی کی ڈگری اورتعلیم ان کی دہلیزپر مہیاکرناایک تعلیم دوست اقد ام ہے جس سے تحصیل حضروکے عوام گومل یونیو رسٹی کی اعلی تعلیم سے مستفیدہونگیمحمد آیاز اورانسٹیوٹ کی پوری ٹیم خراج تحسین کے مستحق ہیں مقررین نے کہاکہ کوئی قوم تعلیم کے بغیرترقی نہیں کرسکتا آج ہماراملک تعلیم کی کمی کی وجہ سے مسائل کاشکارہے ہمیں دنیاوی اوردینی تعلیم دونوں آنیوالی نسلوں کو د ینے کیلئے اپنابھرپور کردارادا کرناہوگا ماڈرن انسٹیٹو ٹ آف ہائیر ایجوکیشن حضروکے قیام سے تحصیل حضروسے بھی اعلی تعلیم حاصل کرنے کے بعدملک وقو م کیلئے اپنا  کرداراداکرینگے تقریب میں سی ای او محمد آیازنے تمام مہمانوں کوشیلڈپیش کیں آخرمیں ماڈر ن انسٹیوٹ آف ہائیرایجوکیشن حضروکے سی ای اومحمدآیازخان۔ڈائریکٹرایڈمشن محمدسعید احسان ۔ڈ ائر یکٹرایکڈیمک محمدشفیق نے تمام معزز مہمانو ں۔طلبا کے والدین دیگرمعززین اورمیڈیاکے ارکا ن کی تقریب میں شرکت پران کاشکریہ اداکیا۔

ای پیپر دی نیشن