اڈیالہ (نا مہ نگار)بوائز ہائی سکول دھاماںسیداں میں ڈیڑھ کروڑ کی لا گت سے شائیگان بلاک کی بلڈنگ مکمل ،علم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا ،میرے والد محترم علا قے میں تعلیمی اداروں کیلئے عطیات دینا اپنے لئے سعادت مندی سمجھتے ہیں ،ہمارا مشن ہے کہ جہاں تک ہو سکے تعلیمی اداروں کی معاونت کی جائے تاکہ پڑھا لکھا معاشرہ قائم ہو ،ان خیالات کا اظہار شیخ عاصم (CEO)شائیگان کمپنی نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دھاماںسیداں میں نئی بلڈنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ،بلڈنگ کا افتتاح شیخ عاصم ،محمد بشیر راجہ ،سید غلام مجتبیٰ ،راجہ طارق ،پیر عبدالوسید سعید جیلانی ،امجد محمود ،چوہدری ساجد ،شیخ جاوید ،سید شفقت شاہ و دیگر اساتذہ نے کیا ،تقریب کا آغاز محمد سفیان نے تلاوت کلام پاک سے کیا محمد عبداﷲ نے ہدیہ نعت پیش کی جبکہ کلام اقبال محمد طیب ،محمد احمد ،محمد رافع اور محمد ثوبان نے پیش کیا ،تقریب کے اختتام پر شیخ عاصم CEO شائیگان کمپنی نے سکول کے طلباء کے کلاس رومز کیلئے فرنیچر اور سولر سسٹم سکول ہذا کو دینے کا وعدہ کیا ،جس پر پرنسپل سید غلام مجتبیٰ اور ممبران سکول ہذا و سٹاف نے بہت خوشی کا اظہار کر تے ہوئے شکریہ ادا کیا ،آخر میں پیر عبدالوسید سعید جیلانی نے ملک وقوم کی سلامتی سکول ہذا کی تعمیر و ترقی کی خصوصی دعا فرمائی ۔