گوجرخان (نامہ نگار) موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ذبیح گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں ذبیح اللہ اور نعیم اختر شامل ہیں،ملزمان سے چوری شدہ 05 موٹرسائیکل برآمد ہوئے ملزمان کے دیگر ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائیگا ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھرنے مندرہ پولیس کوشاباش دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے منظم و متحرک گینگز کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے گی۔