باہتر(نامہ نگار) محکمہ ایکسائز فتح جنگ کے وہاب احمد نواز ساکن باہتر نے تھانہ فتح جنگ میں تحریری درخواست دی ہے کہ زوجہ ممتاز نے میرے جعلی دستخط شدہ چالان لگا کر صوبائی محتسب کی عدالت میں میرے خلاف درخواست دی جس کی مکمل انکوائری کرکے تصدیق کرائی گئی جس میں میری بیگناہی ثابت ہوئی یہ کہ زوجہ ممتاز نے اپنے بہنوئی تصور حسین شاہ کی ایماء پرمجھے بلیک میل کرنے کے لیے میرے خلاف جھوٹی، بے بنیاداور جعل سازی کر کے سخت ذیادتی کی ہے پولیس نے ابتدائی رپٹ درج کرکے پوچھ گچھ کی تو حقائق سامنے آگ زوجہ ممتاز کے اقرار جرم کے بعد پولیس نے سالی بہنوئی پر مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا جن کو مقامی عدالت نے جوڈیشل کرکے جیل روانہ کر دیا۔