مری (نمائندہ خصوصی )صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر مری کے دورہ پارکنگ کے لئے پانچ جگہوں کا دورہ ۔لوئر ٹوپہ۔ایم ائی ٹی ۔موٹر ایجنسی ۔گلڈنہ روڈکا وزٹ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب سیاحوں کی سہولیات کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے مری میں جلد پارکنگ پلازے تعمیر کئے جائیں۔اور مری انے والے سیاحوں کو پارکنگ کی ہر ممکن سہولیات فراہم کریںں گے اور سیزن سے پہلے ہی مری شہر کی تمام سڑکوں کی ری کارپٹنگ ہو جائے گی ۔تمام غیر قانونی اڈوں کے خلاف بھرپور ایکشن ہو گا سیاحوں اور مقامی لوگوں کی مشکلات کم کرنے کے لیے مری میں بہت جلد آر ٹی سیکرٹری کی تعیناتی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے امید ہے کہ اس کے قیام سے سفری سہولیات میں آسانی ہو گی جبکہ مری میں قائم واحد جنرل بس سٹینڈ میں ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل پر بھی ٹرانسپورٹرز سے بات چیت کی گئی صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کو ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس اور اسسٹنٹ کمشنر مری عبدالوہاب نے بلال اکبر کو بریفنگ دی ۔