واہ کینٹ (نامہ نگار)واہ کینٹ بورڈ انتظامیہ اور تاجر تنظیمیں آمنے سامنے تاجر تنظیمیں غیر قانونی ہیں ان کے خلاف بھی کارسرکار میں مداخلت پر قانونی کاروائی کریں گے ایڈیشنل ایگزیکٹو آفیسر ۔ہم کروڑوں روپے ٹیکس دیتے ہیں اور کینٹ بورڈ کے ملازمین کو تنخواہیں اور دیگر مراعات ملتی ہیں شکر ہے ایگزیکٹو آفیسر نے عدلیہ پر تنقید نہیں کی تاجروں کے حقوق کی قانونی جنگ سے کوئی نہیں روک سکتا عوام بھی تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے تاجر برادری اور عوامی حلقے گزشتہ کئی روز سے کینٹ بورڈ نے واہ کینٹ میں رہائشی جگہ پر کمرشل تعمیرات کے خلاف آپریشن شروع کر رکھا ہے اور سینکڑوں دکانیں سیل کی جنہیں عدالتی حکم پر ڈی سیل کیا گیا اس سلسلے میں تاجر نمائندوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کے تمام تعمیرات کینٹ بورڈ کی ملی بگت سے دن کی روشنی میں تعمیر ہوئیں اب کینٹ بورڈ کے پاس تنخواہوں کے لئے پیسے نہیں جو کہ عوام کے ٹیکسوں سے ادا کی جاتی ہے تو تاجر برادری پر وار کر کے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کئے جارہے ہیں جس پر تمام سیاسی جماعتیں علماء کرام اور دیگر تنظیم تاجروں کے ساتھ کھڑی ہیں ایگزیکٹو آفیسر نے اس کے جواب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تاجر تنظیمیں غیر قانونی ہیں ان کا عمل کار سرکار میں مداخلت کے مترادف ہے جس پر قانونی کاروائی کی جائے گی ۔