اٹک (نامہ نگار ) تبلیغ قران و سنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فائو نڈیشن کے تحت اب تک تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے تقریبا 60 ہزار خون کی بوتلیں دی جا چکی ہیں، اس سلسلہ میں دعوت اسلامی کے مدنی مرکز فیضان مدینہ فتح جنگ میں 27 اپریل بروز ہفتہ ایک شاندار بلڈ کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے ، جس میں کثیر عشاقان مصطفی دکھی انسانیت کی خدمت کے جذبے کے تحت بلڈ ڈونیٹ کریں گے، ملک پاکستان کو تھیلیسیمیا فری کرنے کے لیے ایف جی آر ایف کے اس عزم میں سول سوسائٹی کے لوگوں سے شریک ہونے کی درخواست ہے۔
فیضان گلوبل ریلیف فائو نڈیشن کے تحت 60 ہزار خون کی بوتلیں دی جا چکی ہیں
Apr 28, 2024