گندم کٹائی،ملک کے طول و عرض سے ہزاروں لوگ کلرسیداں پہنچ گئے 

Apr 28, 2024

کلرسیداں(نامہ نگار)ہیں تلخ بہت بندہ مزدور کے اوقات!گندم کٹائی کے لیئے ملک کے طول و عرض سے مختلف زبانیں بولنے والے ہزاروں لوگ کلرسیداں پہنچ گئے کے پی کے اضلاع لکی مروت، بنو ں،کوہاٹ،کرک ،سوات، بونیر،چترال،جنوبی پنجاب کے اضلاع ڈیرہ غازی خان،راجن پور،ر حیم یار خان،بہاولپور، مظفرگڑھ،لیہ،بھکر،سند ھ کے اضلاع سانگھڑ،نوشہرو فیروز،گھوٹکی، سکھر،جیکب آباد،کشمور سے ہزاروں افراد گندم کی تیار فصل کو کاٹنے کے لیئے کلرسیداں پہنچ گئے ہیں کے پی کے سے آنے والے تھریشر مشینوں کو بھی ہمراہ لائے ہیں اس طرح تمام چوکوں چوراہوں پر پانچ سات سو سے زائد افراد گاہک کی تلاش میں منتظر کھڑے دکھائی دیتے ہیں ہر محلے ہر گلی ہر گاوں میں یہ اجنبی نظر آتے ہیں اور رات کو یہ مختلف دوکانوں مارکیٹوں کے باہر برآمدوں میں محو استراحت ہو جاتے   ہیں۔اس بار گنجائش سے کافی زیادہ تعداد میں یہ محنت کش یہاں پہنچ گئے ہیں جس کے باعث سب کو کام ملنا بھی مشکل دکھائی دے رھا یے اور یہ صورتحال ملک کی خراب معاشی صورتحال مہنگائی بے روزگاری اور غربت میں اضافے کے ناقابل تردید ثبوت ہیں۔

مزیدخبریں