لالہ رخ میں کنٹونمنٹ بورڈ  کی جانب سے سیل کی گئی  دکانیں عدالتی حکم پر کھلنا شروع

واہ کینٹ (نامہ نگار)  کنٹونمنٹ بورڈ واہ نے رہائشی جگہ کو کمرشل استعمال پر تقریباً ستر دکانیں سیل کر دی تھیں جبکہ ان سے کینٹ بورڈ کمرشل ٹیکس بھی وصول کر رہا تھا جس پے انجمن تاجران کے  چیئرمین نعیم اشرف اور جنرل سیکرٹری رضوان قمر صدر لالہ رخ فیصل عباسی اور ملک سہیل نے تاجر برادری کے ساتھ مل کے عدالت سے رجوع کیا جس پر عدالت نے کینٹ بورڈ کو بند دکانوں کو ڈی سیل کرنیں کا حکم صادر فرمایا اس موقع پر انجمن تاجران کے نمائندوں نے کہا کہ یہ دکانیں دن کی روشنی میں تعمیر ہوئی اور کینٹ بورڈ کا عملہ اس میں شامل ہے اس وقت عملہ نے لاکھوں روپے وصول کئے اور اب تاجروں کو پریشان کیا جا رہا ہے کینٹ بورڈ کا یہ عمل تاجروں کے گھروں کا چولہا ٹھنڈا کرنے کے مترادف ہے اگر کینٹ بورڈ نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو اعلیٰ عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا جبکہ سندھ اور پنجاب کی ہائی کورٹ کینٹ بورڈ کے ٹیکس وصولی کے خلاف فیصلہ دے چکی ہے۔

ای پیپر دی نیشن