بوچھال کلاں(نامہ نگار)تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے بتایا کہ پنجاب حکومت باردانہ فراہمی اور سرکاری ریٹ پر گندم کی خریداری کو یقینی بنائے۔ اخبارنویسوں سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے سیکریٹری زراعت پنجاب کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے افسران کا محاسبہ کریں جو اپنے دفتروں میں بیٹھ کر جھوٹے بیان دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پنجاب او ر سندھ میں دورہ کرکے کسانوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ کسان دشمنی ترک کی جائے۔باردانہ فراہمی او ر سرکاری ریٹ پر گندم خریداری کو یقینی بنایا جائے۔ ایسے افسران کا محاسبہ کریں جو اپنے دفتروں میں بیٹھ کر جھوٹے بیان دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے پنجاب اور سندھ میں دورہ کرکے کسانوں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ کسان دشمنی ترک کی جائے۔