غازی پولیس کا امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کیلئے سرچ آپر یشن 

Apr 28, 2024

 تربیلا(نامہ نگار)ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (PSP ) کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پو لیس کا امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے او ر نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ایس ایچ او غازی  کیڈٹ عامر خان نے ہمراہ نفری پولیس، لیڈی پولیس اور ڈسٹرکٹ سکیورٹی برانچ کے ڈی ایس پی غازی راجہ محمد بشیر  کی زیر نگرانی حدود تھانہ میں امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقنی بنانے کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا انعقاد کیا ۔دوران سرچ غیر قانونی اسلحہ 3 بندوقیں اور مختلف بور کے 25 کارتوس برآمد کرکے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کرلیا۔کرایہ داری ایکٹ کے تحت 3 اور سکیورٹی ایکٹ کے تحت 5 افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا ۔ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (PSP ) کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پو لیس کا امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے او ر نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔

مزیدخبریں