طورخم(نیٹ نیوز) پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی گزرگاہ طورخم پر کسٹم عملے نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ٹرک کے خفیہ خانوں سے ایک ارب روپے کی آئس اور ہیروئن برآمد کرلی۔ چیف کلیکٹر کسٹم خیبر پی کے سعید اکرم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا افغانستان سے منشیات سمگلنگ کرنے کی خفیہ اطلاعات موصول ہوئی تھیں ، کسٹم عملے نے افغانستان سے داخل ہونے والی خالی ٹرک کی تلاشی لی تو ٹرک سے 14 کلو آئس اور 18 کلوگرام ہیروئن برآمد ہوئی۔انہوں نے بتایا ٹرک کو قبضے میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
طورخم پر ٹرک سے ایک ارب کی آئس اور ہیروئن برآمد
Apr 28, 2024