وزیرداخلہ کی نادرا میگا سنیٹرآمد،شہریوں نے شکایات کے انبار لگادیئے

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی نادرامیگا سینٹرشملہ پہاڑی آمد،شہریوں نے سٹاف کیخلاف شکایات کے انبار لگادیئے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نادرامیگا سینٹرشملہ پہاڑی میں  شہریوں کی شکایات اور سٹاف کی کمی کا نوٹس لے لیا۔محسن نقوی نے سنٹر میں موجود شہریوں سے ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نادرا سنٹر شملہ پہاڑی کو بہت جلد مثالی سنٹر بنائیں گے۔شہریوں کی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا۔ میں نے سنٹر کا وزٹ کرکے تمام حالات کار کا خود جائزہ لیا ہے۔ شہریوں کی شکایات۔ تاخیر اور انتظار کی زحمت کو جلد ختم کر دیں گے۔آپ کے مسائل حل کرنا کوئی احسان نہیں۔یہ آپ کا حق اور ہماری ذمہ داری ہے۔ بزرگ شہری نے وزیرداخلہ محسن نقوی سے کہا کہ آپ آگئے ہیں۔  مسائل حل ہو جائیں گے۔آپکا بہت نام ہے۔ یقین ہے کہ نادرا سنٹر کو بھی اپ ہی بہتر بنائیں گے۔  

ای پیپر دی نیشن