اسرائیلی عوام نیتن یاہوکیخلاف سڑکوں پرنکل آئی

یرغمالیوں کو رہا نہ کرانے پر اسرائیلی عوام اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکیخلاف سڑکوں پرنکل آئی ۔عرب میڈیا کے مطابق تل ابیب میں ہزاروں مظاہرین نے اسرائیلی وزیرِ اعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے یرغمالیوں کی فوری رہائی کے لیے معاہدہ کرنے کا اور اسرائیل میں فوری نئے انتخابات کرانے کا بھی مطالبہ کیا۔دوسری جانب اسرائیلی وزیرِ خارجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ ہو جائے تو رفح آپریشن ٹل سکتا ہے۔اسرائیلی وزیرِ خارجہ کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی ہماری ترجیح ہے۔

ای پیپر دی نیشن