سیشن جج وزیرستان شاکراللہ مروت اغوا

Apr 28, 2024 | 12:22

سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے گرہ محبت اڈا سے اغوا کر لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، آئی جی پولیس اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو طلب کر لیا، مغوی سیشن جج کی بازیابی کیلئے فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھانے کا حکم دے دیا۔ہائیکورٹ کے سینئر ججز نے قرار دیا کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے، سیشن جج کی بازیابی یقینی بنائی جائے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور کانوٹس 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈا پور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مغوی جج کی بازیابی کے لئے اقدامات کی ہدایت کر دی،انہوں نے کہا کہ واقعہ قابل مذمت اور افسوسناک ہے، ملوث عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔

مزیدخبریں