نئی دہلی (کے پی آئی )انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی لوک سبھا(ایوان زیریں بھارتی پارلیمنٹ) انتخابات کے ممکنہ نتائج کے حوالے سے شدید گھبراہٹ کا شکار ہیں ۔ مودی کی تقاریر سے صاف دکھائی دیتا ہے کہ وہ نروس ہیں اور ممکن ہے کہ چند دنوںمیں انکی آنکھوں سے آنسو نکل آئیں۔ راہول گاندھی نے ریاست کرناٹک کے شہری بیجا پور میں ایک انتخابی جلے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت نے کچھ لوگوں کوارب پتی بنا یا لیکن اگر کانگریس اقتدار میں آئی تو کروڑوںلوگوں کو ارب پتی بنا دے گی۔ انہوں نریندر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ غربت ، مہنگائی اور بے روزگاری جیسے سنگین مسائل پر بالکل خاموش ہیں اور چین اور پاکستان پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ راہول گاندھی نے مزید کہا کہ مودی دور میں بیس پچیس لوگ ارب پتی بن گئے ، بنیادی ڈھانچے کے اہم منصوبے گوتم اڈانی جیسے لوگوںکو سونپے گئے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی پھر اقتدار میں آئی تو وہ آئین کو بھی بدل دے گی۔
نریندرمودی انتخابات کے ممکنہ نتائج کے حوالے سے شدید گھبراہٹ کا شکار ہیں، راہول گاندھی
Apr 28, 2024