لندن (آئی این پی ) برطانوی بادشاہ چارلس کے کینسر کے علاج میں مثبت پیشرفت ہوئی ہے، بادشاہ چارلس آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات پھر سے سرانجام دیں گے۔ شاہی محل بکنگھم پیلس نے جاری کردہ ایک بیان میں بادشاہ چارلس کی عوامی خدمات سر انجام دینے میں واپسی اور ان کے علاج میں مثبت پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ بادشاہ چارلس منگل کوکینسرسینٹرکا علامتی دورہ کریں گے اور وہ آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات سر انجام دیں گے۔
برطانوی بادشاہ چارلس آئندہ ہفتہ سے عوامی خدمات انجام دیں گے
Apr 28, 2024