ر سیکشن کی مرمت کے کام پر 498 ملین روپے لاگت آئے گی،این ایچ اے

اسلام آباداسلام اآباد(نمائندہ نوائے وقت)ر سیکشن کی مرمت کے کام پر 498 ملین روپے لاگت آئے گی۔یہ منصوبہ رواں سال ماہ دسمبر میں مکمل ہوگا۔ این ایچ اے سکھر۔ حیدر آباد موٹروے اورراولپنڈی۔ گلگت شاہراہ پر بابو سر ٹاپ ٹنل کے تعمیری منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرے گی۔وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان نے اپنے اس عزم کا اعادہ  لرتے ہوئے مزید کہا کہ  کہ ملک بھر میں جاری قومی شاہراہوں اورموٹرویز کے تعمیری ومرمتی منصوبوں کو اعلی معیار کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا ہے کہ قومی شاہراہ N-5 کے ٹھہری۔رانی پورسیکشن کی پرانی الائنمنٹ سندھ کے شہروں خیر پور۔کوٹ ڈی جی اورکمب میں سے گزرتی ہے۔N-5 کو جب دوہرا کیا گیا تو اس شاہراہ کے مذکورہ سیکشن کی ری الائنمنٹ کی گئی تھی، جس سے خیرپور شہر بائی پاس ہونے کے ساتھ ساتھ ٹھہری اور رانی پور کے درمیان فاصلہ بھی کم ہو گیا۔ وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ اس وقت سے لے کر اب تک این ایچ اے نئی الائنمنٹ کی دیکھ بھال کر رہی ہے، جبکہ پرانی الائنمنٹ کی بھی ضرورت کے مطابق مرمت کی جاتی ہے۔وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ان خیالات کا اظہار قومی اسمبلی کے اجلاس میں ایک توجہ دلاو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کیا۔ یہ نوٹس ارکان قومی اسمبلی محترمہ نفیسہ شاہ، محترمہ ناز بلوچ اور محترمہ مہتاب اکبر راشدی کی طرف سے پیش کیا گیا تھا، جس میں مذکورہ بالا شاہراہ کی فوری مرمت کی طرف توجہ مبذول کرائی گئی تھی۔ 

ای پیپر دی نیشن