اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)جوڈیشل کمپلیکس میں عمر ایوب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے کیسز میں اگلی تاریخ ہوئی ہے ، پورے پاکستان میں ہم سب پر بے بنیاد مقدمات بنائے گئے ہیں ، یہ وہی جوڈیشل کمپلیکس ہے جہاں بانی پی ٹی آئی آنا چاہتے تھے لیکن یہاں پورا واویلا کیا گیا ، یہاں آنے سے بانی پی ٹی آئی کو روکا گیا ، یہ سوچی سمجھی سازش کی گئی تھی سی سی ٹی وی فوٹیج غائب کر دی گئی ، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے جائے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔