اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے سول جج کی اہلیہ کی جانب سے کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کیس میں پراسیکیوشن کی نیا چارج شامل کرنے کی درخواست خارج کر دی ۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر صومیہ عاصم کے وکیل عدالت کے روبرو پیش ہوئے ، عدالت نے سیکشن 224 کو شامل کرنے کی درخواست دلائل سننے کے بعد خارج کر دی ۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر پراسیکیوشن کی شہادتیں طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 15 مئی تک ملتوی کر دی ۔