اسلام آباد (نمائندہ خصو صی )آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور سیکرٹری و کنوینیئر ٹریڈرز کمیٹی آئی سی سی آئی خالد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا قیام قانون سازی کیذریعے عمل میں لایا گیا تھا۔ بورڈ نے ابھی تک رولز وضع نہیں کئے ۔ اگر کسی دوسری اتھارٹی کے رولز اپنا لئے ہیں تو ابھی تک نوٹیفیکشن نہ ہے ۔ اب دکانداروں کو لائسنس بنوانے کے لئے مجبور کیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا کہ ہوٹل یا دکان سیل کر دی جائے گی یا بھاری جرمانوں کے لئے تیار ہو جائیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب کچھ زبانی ہو رہا ہے ۔