خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 27 مئی تک ملتوی

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سول جج مرید عباس کی رخصت کے باعث بانی پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 27 مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔ گزشتہ روز سول جج مرید عباس کے رخصت پر ہونے کے باعث کیس کی کارروائی آگے نہ بڑھ سکی تاہم بانی پی ٹی آئی کے وکیل مرزا عاصم بیگ عدالت پیش ہوئے ۔ عدالت نے کیس کی سماعت 27 مئی تک ملتوی کر دی ۔
  خاتون جج دھمکی کیس

ای پیپر دی نیشن