پشاور(بیورو رپورٹ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سیاحت و ثقافت زاہد چن زیب نے مانسہرہ کے علاقہ کنڈائو اوگی میں آسمانی بجلی گرنے اور اس سانحہ میں دو بھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد کی شہادت پر متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور رنج و افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے متاثرین سے اظہار تاسف و یک جہتی کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ ایک قدرتی آفت ہے تاہم خیبرپختونخوا دہشتگردی کے بعد اب موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر صوبہ بن چُکا ہے اور طوفان باد و باراں کے علاوہ آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ایسے حالات میں وفاقی حکومت کی سرد مہری بہت تشویشناک اور معنی خیز ہے جو کلائمیٹ چینج پر اجلاس اور قومی و بین الاقوامی کانفرنس کا اہتمام تو کرتا ہے مگر خیبرپختونخوا کی نمائندگی کو یکسر نظر انداز کرتا ہے جس کے نتائج وفاق کے اپنے حق میں منفی بلکہ کافی نقصان دہ ہو سکتے ہیں گا۔
خیبرپختونخوا دہشتگردی کے بعد اب موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثر ہو چکا‘ زاہد چن زیب
Apr 28, 2024