پشاور ‘ 9مئی احتجاج کے  مزید پچاس کیسز کی سکرونٹی ‘ 350 کو ختم کیا جارہا

پشاور(بیورو رپورٹ) 9مئی کے احتجاج کے حوالے سے مزید پچاس کیسز کی سکرونٹی مکمل ہو گئی ہے مجموعی طور پر 350سے زائدکیسز کو ختم کیا جارہاہے ۔ نو مئی کے احتجاج میں گرفتار ہونے والے افراد کے خلاف درج مقدمات کو ختم کیا جارہاہے جن میں سابق اور موجودہ اراکین اسمبلی اور وزراء شا مل ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ مرحلہ وار طور پر تمام کیسز کی سکرونٹی جاری ہے اب تک پچاس سے  زائد کیسز کی سکرونٹی ذرائع کے مطابق مکمل کی گئی ہے سکرونٹی کا عمل مکمل ہونے کے بعد تمام کیسز صوابدیدی اختیارات کے تحت صوبائی حکومت ختم کریگی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ نو مئی کے احتجاج میں جن پچاس کیسز کی سکرونٹی مکمل کر لی گئی ہے ان میں سے اراکین اسمبلی بھی شامل ہیں ۔ سکرونٹی کے عمل کے حوالے سے خصوصی کمیٹی قائم کی گئی تھی ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک ہزار سے زائد  افراد کیخلاف کیسز سکرونٹی مکمل ہونے کے بعد ختم کئے جائینگے ۔ صوبائی حکومت نے موقف اختیار کیا ہے کہ بعض سیاسی کیسز بھی بنائے گئے ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن