ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے پہلے غیر ملکی سکالر نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی

مانسہرہ (آئی این پی ) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے پہلے غیر ملکی سکالر نے پی ایچ ڈی مکمل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا سے تعلق رکھنے والے یونیورسٹی کے شعبہ آرکیالوجی کے ریسرچ سکالرعبد الرحیم جیسمل نے تحقیقی کام مکمل کرتے ہوئے یونیورسٹی کے پہلے غیر ملی پی ایچ ڈی سکالر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔وہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی Allama Iqbal Scholarship پر ہزارہ یونیورسٹی میں اعلی تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ سکالر عبد الرحیم جیسمل نے ڈیپارٹمنٹ کے چیئر مین ڈاکٹر شاکر اللہ خان کی زیر نگرانی اپنی پی ایچ ڈی مکمل کی جبکہ اطالوی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز نے عبد الرحیم جیسمل کے تھیسز کی جانچ پڑتال کی اور انہیں پی ایچ ڈی کے لئے اہل قرار دیا۔

ای پیپر دی نیشن