تربیلا(نامہ نگار) ڈی پی او ہری پور سلیمان ظفر (PSP) نے موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر غازی میں جاری (فارنرز پراجیکٹ) تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔اس موقع پر تربیلہ ڈیم سکیورٹی حکام اور ڈی ایس پی سرکل غازی راجہ محمد بشیر بھی ہمراہ تھے ۔ جبکہ سیکیورٹی ایڈوائزر سیکورٹی واپڈا تربیلا کرنل ریٹائرڈ طاہر محمد راجا بھی موجود تھے ۔ڈی پی او ہری پور نے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر فارنرز کی سکیورٹی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔فارنرز کی سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو الرٹ اور چوکس رہنے کے ساتھ ساتھ احفاظتی تدبیر سے متعلق بھی ہدایات دیں۔
ڈی پی او ہری پور کا تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ کا دورہ،سیکورٹی کا جائزہ
Apr 28, 2024