بلوچستان، کوہلو میں دوبارہ پولنگ کے دوران ڈیوٹی نہ کرنے پر 28 لیویز اہلکار برطرف 

Apr 28, 2024

   کوہلو  (آئی این پی ) بلوچستان کے ضلع کوہلو میں صوبائی اسمبلی کے حلقے پی بی 9 میں دوبارہ پولنگ کے دوران ڈیوٹیاں ادا کرنے میں غفلت پر حکومت نے لیویز فورس کے 28 اہلکاروں کو برطرف کر دیا، جس میں نائب ریسالدار، 5 کانسٹیبل اور 22 جوان شامل ہیں۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر کوہلو نقیب اللہ کاکڑ کی جانب سے فیصلے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے حکم پر 24 اپریل کو شیڈول 4 پولنگ اسٹیشنز پر انتخابات کے لیے ان اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا تاکہ سیکیورٹی کو یقینی بناسکیں۔ تاہم، یہ اہلکار متعلقہ پولنگ اسٹیشنز پر رپورٹ کرنے میں ناکام رہے، جہاں پولنگ کا عمل مختلف پرتشدد واقعات کے سبب شدید متاثر ہوا، جبکہ حملوں، سڑک پر بارودی سرنگ کے دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں پولنگ کا عملہ نہیں پہنچ سکا تھا۔

مزیدخبریں