خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلی آمنے سامنے

Apr 28, 2024 | 16:25

خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلی آمنے سامنے ،وزیر اعظم کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلی کے حوالہ سے اجلاس کی اندرونی کہانی  سامنے آ گئی۔ حکومت کی مشکلات بڑھ گئی ۔خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ  چیف سیکرٹریز کے معاملہ پر اڑ گئے ۔وزیر اعلی بلوچستان نےچیف سیکرٹری دینے سے انکار  کردیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کاموقف تھا کہ تمام صوبوں کے چیف سیکرٹری تبدیل ہو گئے۔کہنے کے باجود میرے صوبے کا چیف سیکرٹری تبدیل نہیں ہوا۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کاکہنا تھا کہ میں اپنے صوبے کا چیف سیکرٹری ریلیز نہیں کروں گا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور  نے کہا کہ  اگر وفاق نے صوبے کے مسائل حل نہ کیے تو تعاون جاری نہیں رکھ سکتے۔خیبر پختونخوا کا چیف سیکرٹری متعدد بار درخواست کے باوجود تبدیل نہیں کیا گیا۔ وفاق کی جانب سے یقین دہانیوں کے باوجود صوبے کے واجب الادا رقم جاری نہیں کی گئی۔وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو یقین دہانی کرائی کہ آپ کے تحفظات کو دور کریں گے۔

مزیدخبریں