سابق وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ اس وقت ہر پاکستانی دو لاکھ اٹھاسی ہزار کا مقروض ہے۔سابق وزیر خزانہ پنجاب ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہر پاکستانی دو لاکھ اٹھاسی ہزار کا مقروض ہے، ہم نے بطور نیشن آمدن کم اور اخراجات زیادہ کر لئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جب ادائیگی ڈالر میں کرنی تو ڈالر چھاپ نہیں سکتے کمانے ہوتے ہیں، پچھلے بارہ سالوں میں ماضی کی نسبت دوگنا قرضہ لیا ہے،آئی ایم ایف کو آئندہ تین سال میں 60 بلین ڈالر ادا کرنے ہیں۔سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ خسارے کو پورا کرنے کے لئے قرض لیا جاتا ہے ، انکم کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ کو بڑھانا ہوگا۔عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ پبلک کو ریلیف کی زمہ داری صوبائی حکومتوں کے پاس ہے ، یہ بات باعث شرمندگی دنیا آگے اور ہم پیچھے جا رہے ہیں ، صوبوں کو اٹھارویں ترمیم کے مطابق فنکشنل کرنا ہو گا۔