خوشی ہے ناتجربہ کار ٹیم نے پاکستان کیخلاف ٹی 20سیریز برابر کردی: کیوی کوچ

Apr 28, 2024 | 22:19

ویب ڈیسک

نیوزی لینڈ کے کوچ گیری سٹیڈ نے کہا ہےکہ انہیں اس بات کی خوشی ہے کہ ہماری ناتجربہ کار ٹیم نے پاکستان کیساتھ ٹی 20سیریز برابر کرنے کے لیے بہترین مقابلہ کیا، لیکن بہت سے کھلاڑی ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔انہوں نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات پر فخر ہے کہ ہماری ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا، ہماری پہلے میچ کے دوران کارکردگی اچھی نہ ہونے کے باعث میچ ہار گئے تھے. تاہم باقی میچز میں ٹیم کی کارکردگی متاثر کن تھی ۔ کچھ نوجواں لڑکوں نے بہت محنت کی ہے۔کیوی کوچ گیری سینڈ نے کہا کہ ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ پاکستان دو سال قبل ورلڈکپ کے فائنل میں تھا اور ان کے ساتھ ہمارا مقابلہ واقعی خوشگوار ہے۔انکا کہنا تھا کہ اگر کھلاڑی ورلڈ کپ اسکواڈ کے لیے منتخب نہیں بھی ہوتے ہیں تو انہیں امید نہیں ہارنی چاہیے اور وہ اپنی کارکردگی جاری رکھیں. ٹورن ا منٹ کے دوران اسکواڈ میں موجود کھلاڑیوں کی انجری کی وجہ سے متبادل کھلاڑی کی ضرورت پڑسکتی ہے. اس لیے کھلاڑیوں کو تیار رہنا چاہیے اور بہتری کی کوشش جاری رکھنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کچھ کھلاڑی اس وقت انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) کھیل رہے ہیں. ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے کھلاڑی سخت محنت کررہے ہیں.لیکن بہت سے کھلاڑی ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکیں گے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے کوچ گیری سٹیڈ29 اپریل کو امریکا اور ویسٹ انڈیز میں جون میں ہونیوالے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کریں گے۔

مزیدخبریں