سعودی عرب نے "بل گیٹس" کے تعاون سے ایک عالمی اقدام کا آغاز کیا ہے جس کا مقصد دنیا میں پولیو کا خاتمہ اور پولیو کےشکار لوگوں کی تعداد 370 ملین سے کم کرکے صفر پر لانا ہے۔اس اقدام کی منظور سعودی عرب کے شہر الریاض میں منعقدہ ورلڈ اکنامک فورم کے دوران دی گئی جو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔سعودی وزیر صحت فہد الجلاجل نے زور دے کرکہا کہ سعودی عرب کا مقصد زمین کو پولیو فری سیارے میں بدلنا۔ اس مقصد کے لیے سعودی عرب عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے۔ اس کے لیے پولیو ویکسین کی تیاری اور متاثرہ لوگوں تک پہنچانا شامل ہے۔ان اقدامات کے تناظرمیں سعودی عرب نے بچوں کے پیدائشی سرٹیفکیٹ کے اجراء کے موقعے پر پولیو ویکسین لگانے کو یقینی بنانا ہے۔ سعودی عرب نے اس پروگرم کے لیے2006ء میں 120 ملین 2007ء 180 ملین ریال مختص کیے۔دریں اثنا عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ پولیو پانچ سال سے کم عمر بچوں کو متاثر کرتا ہے جب کہ 200 کیسز میں ایک میں سے کیس لا علاج رہتا ہے۔
دنیا میں پولیو کے خاتمے کے لیے بل گیٹس کے تعاون سے سعودی اقدام کیا ہے
Apr 28, 2024 | 23:58