پیرس: عمارت میں توسیع اور آرائش کیلئے پکاسو میوزیم 2 سال بند رہے گا

پیرس (بی بی سی اردو) پیرس میں قائم پکاسو میوزیم کو عمارت کے رقبے میں اضافے اور آرائش کی غرض سے دو سال کے لئے بند کر دیا گیا اس منصوبے پر تقریباً ایک کروڑ چہتر لاکھ پائونڈ خرچ ہوں گے آرائشی کام 2010ء میں شروع ہو گا۔ میوزیم میں سپین کے مشہور مصور پکاسو کی پانچ ہزار پینٹنگز‘ ڈرائنگ‘ مجسمے ا ور تصاویرموجود ہیں تاہم جگہ کی کمی سے ایک وقت میں کچھ ہی فن پارے آویزاں کئے جا سکتے ہیں۔ میوزیم کے ڈائریکٹر این ہلداساری کا کہنا ہے کہ میوزیم کو جدیدیت کی ضرورت ہے۔

ای پیپر دی نیشن