لارڈز ٹیسٹ : عامر کی تباہ کن باﺅلنگ کے باوجود انگلینڈ کے سات وکٹوں پر 346 رنز ٹراٹ اور براڈر کی شاندار سنچریاں

لندن (نیٹ نیوز) جوناتھن ٹراٹ اور سٹورٹ براڈ کی شاندار سنچریوں کی بدولت لارڈز ٹیسٹ میں انگلینڈ کی پوزیشن مستحکم ہوگئی۔ انگلش ٹیم نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 346 رنز بنالئے۔ لارڈز میں کھیلے جانے والے میچ کے دوسرے روز انگلینڈ نے پہلی نامکمل اننگز 39 رنز ایک کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو محمد عامر نے پہلے ہی اوور میں ایلسٹرکک کو آﺅٹ کردیا، جس کے فوراً بعد کیون پیٹرسن بھی محمد عامر کی گیند پر کامران اکمل کو کیچ دے بیٹھے۔ پال کولنگ ووڈ بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور بغیر کوئی رنز بنائے ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ 47 کے مجموعی سکور پر ایوائن مورگن بھی محمد عامر کی گیند پر سلپ میں یاسر حمید کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔ انگلینڈ نے کھانے کے وقفے تک پانچ وکٹوں کے نقصان پر 97 رنز بنائے تھے۔ لنچ کے بعد کھیل کا آغاز ہوا تو محمد عامر نے میٹ پرائر کو آﺅٹ کرکے پاکستان کو چھٹی کامیابی دلا دی۔ جبکہ اپنے کیریئر کی پچاس وکٹیں بھی مکمل کرلیں۔ محمد عامر نے یہ کارنامہ چودھویں میچ میں سرانجام دیا۔ جس کے بعد 102 کے مجموعی سکور پر محمد عامر نے گریم سوان کو بھی آﺅٹ کردیا۔ عامر نے 4 کھلاڑیوں کوصفر پر آﺅٹ کیا۔ 102 رنز پر 7 وکٹیں گرنے کے بعد جوناتھن ٹراٹ اور سٹورٹ براڈ نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کے خلاف آٹھ ویں وکٹ کیلئے ریکارڈ رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو مشکلات سے باہر نکالا۔ ٹراٹ اور براڈ نے 244 ناقابل شکست سنچری سکور کیں۔ دوسرے روز کے اختتام پر ٹراٹ 149اور براڈ 125 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔ ٹراٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں ایک ہزار رنز مکمل کر لیئے۔

ای پیپر دی نیشن