لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں جاری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ نے اپنی پہلی اننگز انتالیس رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو انگلش ٹیم محمد عامر کی طوفانی باؤلنگ کا سامنا نہ کرسکی، اور سینتالیس کے مجموعی سکور پر اس کے پانچ کھلاڑی پویلین واپس لوٹ گئے۔ایلسٹر کُک دس جبکہ پیٹرسن، پال کولنگ ووڈ اور ایوئن مورنگ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی طرف سے محمد عامر نےاپنے ٹیسٹ کیریئر کی پچاس وکٹیں مکمل کرلیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ میٹ پرائر کو آؤٹ کر کے سرانجام دیا۔
بعد میں جوناتھن ٹراٹ اور سٹواٹ براڈ نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں دو سو بیالیس رنز بنا کر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی۔ جب کھیل ختم ہوا تو جوناتھن ایک سو اُنچاس اور براڈ ایک سو پچیس رنز پر کھیل رہے تھے۔