وفاقی وزیر سماجی بہبود وخصوصی تعلیم ثمینہ خالد گُھرکی نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب متاثرین کی بحالی کے بعد کالا باغ ڈیم کی تعمیر پرکام شروع کردے گی ۔

Aug 28, 2010 | 18:59

سفیر یاؤ جنگ
لاہورمیں شالیمارسپیشل ایجوکیشن سنٹر میں ایک سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ثمینہ خالد گُھرکی نے کہا کہ یہ وقت سیاست کرنے کا نہیں بلکہ عملی طور پر متاثرین کی مدد کرنے کا ہے۔ حکومت اس مشکل وقت میں اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کی ہرممکن مدد کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کوبیس، بیس ہزار روپوں کی ادائیگی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ دنیا کو پاکستانی حکومت پر بھرپوراعتماد ہے اسی لئے روزانہ مختلف ملکوں سے سیلاب زدگان کے لئے امداد پہنچ رہی ہے.انہوں نے کہا کہ یہ امداد انتہائی شفاف عمل کے تحت حق داروں تک پہنچائی جا رہی ہے ۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کی پہلی ترجیح متاثرین کی مدد اور پھر ان کی بحالی ہے
مزیدخبریں