اقوام متحدہ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اپنے عملے کی سکیورٹی بڑھانے اورخیبرپختونخوا میں سٹاف کی سرگرمیوں کو محدود کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

Aug 28, 2010 | 21:20

سفیر یاؤ جنگ
اقوام متحدہ کے ذرائع نے وقت نیوز کو بتایا ہے کہ عالمی ادارے نے پشاور میں دہشتگری کے واقعہ کے بعد اپنے سٹاف کی سکیورٹی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اقوام متحدہ نے خصوصاً خیبر پختونخوا میں کام کرنے والے اپنے مقامی عملے کی سرگرمیوں کو تاحکم ثانی محدود کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ اس کے علاوہ اقوام متحدہ نےاپنےغیرملکی سٹاف کی سرگرمیوں کو بھی محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ عالمی ادارے کی سرگرمیاں محدود ہونے سے خیبر پختونخوا میں جاری امدادی سرگرمیوں پرمنفی اثرات مرتب ہوں گے
مزیدخبریں