کراچی میں لیاری کے مختلف علاقوں میں رینجرزنےسرچ آپریشن کے دوران بیس سے زائدافراد کو حراست میں لےلیا جبکہ بھاری اسلحہ بھی برآمد۔

Aug 28, 2011 | 07:00

سفیر یاؤ جنگ
لیاری میں رینجرز کی جانب سے صبح چار بجے آپریشن کا آغاز کیا گیا تو اسے مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ رکاوٹوں کے باعث رینجرزاہلکارآپریشن کے لئے پانچ سے چھ راستوں سے لیاری میں داخل ہوئے اور مختلف مقامات پر جرائم پیشہ افراد کے قائم مورچوں کو ختم کردیا اورمتعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔اس دوران رینجرز اہلکاروں اور نامعلوم افراد کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے باعث خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔علاقہ مکینوں نے رینجرز کے سرچ آپریشن کے خلاف احتجاج بھی کیا اور ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کردیں، لیکن رینجرز اہلکار سب رکاوٹوں کو ختم کرتے ہوئے علاقے میں داخل ہوگئے۔دوسری جانب رینجرز نے شہریوں کو آمدورفت کے لئے بھی سڑکوں پر آنے سے گریزکی ہدایت کی اور علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کی ناکہ بندی بھی کر دی گئی ،رینجرز حکام کے مطابق آپریشن کے دوران دو ٹارچر سیل ختم کرنے کے ساتھ ستھ بھاری اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔
بارہ گھنٹے جاری رہنے والے اس آپریشن میں رینجرز کے ڈیڑھ ہزار سے زائد جوانوں نے حصہ لیا ،حکام کا کہنا ہےکہ جرائم پیشہ افراد اور ان کے مراکز کے مکمل خاتمے تک کراچی بھر میں آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔
مزیدخبریں